حیدرآباد میں بد امنی پر قابو پانے کیلئے دیگر اضلاع سے پولیس طلب

ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشورو اور مٹیاری سے بلوائے گئے اہلکار شہر بھر میں تعینات.


Numainda Express November 10, 2012
ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشورو اور مٹیاری سے بلوائے گئے اہلکار شہر بھر میں تعینات. فوٹو: فائل

حیدرآباد میں گزشتہ دنوں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلینگ کے دوران 13 افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس فورس طلب کر لی گئی۔

ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشور، مٹیاری سمیت دیگر اضلاع سے بلوائے گئے اہلکاروں اور پولیس موبائلزکو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردی اور دیگر واقعات میں قتل کیے گئے افراد میں سے دائودی بوہرہ جماعت کے 4 افراد کے مقدمات تاحال درج نہیں کیے گئے ۔ ہٹڑی تھانے میں ایوب ہوٹل پر قتل کیے گئے عبدالرحمٰن پٹھان اور جی او آر تھانے کی حدود پنہور گوٹھ میں گیراج میںمارے گئے منور راجڑ کے قتل کے مقدمات بھی تا حال درج نہیں کیے گئے۔