کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگز میں شرکتپی سی بی پالیسی کا فیصلہ رواں ہفتے کرے گا

پی سی بی کی یہ بھی پالیسی ہے کہ کھلاڑی کسی بھی غیرملکی لیگ پر اپنی ڈومیسٹک ذمہ داریوں کو ترجیح دیں۔


Sports Desk November 11, 2012
آئندہ ہفتے پی سی بی کے اجلاس میں ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کے بارے میں بھی فیصلہ ہوسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی قومی کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگز میں شرکت کے بارے میں پالیسی کا فیصلہ رواں ہفتے کرے گی۔

ذرائع نے غیرملکی ایجنسی کو بتایا کہ بورڈ کے ایجنڈے میں سرفہرست کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگز میں شرکت ہے کیونکہ کئی کے پاس بگ باش اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش موجود ہیں،پی سی بی کی یہ بھی پالیسی ہے کہ کھلاڑی کسی بھی غیرملکی لیگ پر اپنی ڈومیسٹک ذمہ داریوں کو ترجیح دیں۔

آئندہ ہفتے ٹوئنٹی 20 چیمپئن شپ کے بارے میں بھی فیصلہ ہوسکتا ہے، اس سے کھلاڑیوں کو یہ معلوم ہوسکے گاکہ ان کے پاس بگ باش میں شرکت کا وقت ہے یا نہیں، ویسے بھی کچھ پلیئرز نے ابھی تک چند میچز کیلیے ہی آسٹریلوی ٹیموں سے معاہدے کیے ہیں اس لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش لیگ میں معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایشوز کی وجہ سے پلیئرز کو معاہدے کرنے سے قبل لازمی طور پر بورڈ سے کلیئرنس لینی ہوگی۔