ملک میں بحران کے ذمے دار سیاسی بازیگر ہیں چوہدری مظہر

دہشتگردی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے، ق لیگ اجلاس سے خطاب.


Numainda Express November 11, 2012
دہشتگردی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے، ق لیگ اجلاس سے خطاب. فوٹو: فائل

مسلم لیگ قاف ضلع حیدرآباد کے صدر چوہدری مظہر الحق اور سیکرٹری جنرل ناصر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت کے ذمے دار سیاسی بازیگروں کے بیانات اور چند ٹی وی اینکرز کی غیر ذمے دارانہ روش ہے، ملک مشکلات کا شکار ہے، دہشت گردی اور لاقانونیت حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

دوسری طرف اقتدار کے بھوکے مفاد پرست سیاستدان جھوٹ، فریب اور مکاری سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے قومی معاملات کی حساسیت اور نزاکت کے پیش نظر سب اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر رحمت اللہ قریشی، ڈاکٹر علی زیب نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں عبدالقادر جیلانی، محمد عباس خوجہ، رانا محمد اشرف، عبدالمجید بٹ اور دیگر شریک تھے۔