سلمان خان اپنی نئی فلم میں ایک اورنیا چہرہ متعارف کرائیں گے

دبنگ خان فلم جٹ اینڈ جولیٹ میں اپنے قریبی دوست کے بیٹے ظہیرکو مرکزی کردار دیں گے۔


ویب ڈیسک March 21, 2016
دبنگ خان فلم جٹ اینڈ جولیٹ میں اپنے قریبی دوست کے بیٹے ظہیرکو مرکزی کردار دیں گے۔ فوٹو: فائل

سورج پنجولی اور آتھیا شیٹی کے بعد اب سلمان خان اپنی فلم میں ایک اور نیا چہرہ متعارف کرائیں گے۔

بالی ووڈ فلم نگری کے دبنگ خان اس بار اپنے قریبی دوست کے بیٹے "ظہیر" کو نئی فلم میں متعارف کرائیں گے جس کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار احمد خان 2012 میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم "جٹ اینڈ جولیٹ" کا ہندی ورژن بنانے جارہے ہیں جس میں سلمان خان اپنے قریبی دوست کے بیٹے ظہیر کو متعارف کرائیں گے اور ظہیر اسی فلم سے اپنی فلمی کیرئیر کا سفر شروع کریں گے جس کے لئے انہوں نے سخت محنت بھی شروع کردی۔

دبنگ خان پنجابی فلم جٹ اینڈ جولیٹ کے ہندی ورژن سے وابستہ ہیں اسی لئے فلم کے پروڈیوسر اور وہ نئے چہروں کی تلاش میں ہیں جب کہ ظہیر کے انتخاب کے بعد اب ہیروئن کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور سلمان خان 5 سے 6 گانوں کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں فلم کی کاسٹ مکمل کرنے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا۔

مقبول خبریں