ریلوے کونفع بخش بنانے کی کوشش کررہے ہیںغلام احمدبلور

ریلوے کوبہتر بنانے کیلیے بہت بڑے فنڈ کی ضرورت ہے۔


APP November 12, 2012
وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جو لوکو موٹو کام کے قابل نہیںتھے ان کی مقامی سطح پر مرمت کی جا رہی ہے. فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کیلیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سرکاری خبرایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوکو موٹو کام کے قابل نہیںتھے ان کی مقامی سطح پر مرمت کی جا رہی ہے، ایک لوکو موٹو میں 12 ہزار سے زائد پارٹس ہوتے ہیں اور ان انجنوں کی مرمت میں مقامی اور غیر ملکی اسپیئر پارٹس استعمال کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس چلنے کے قابل 140 لوکو موٹو ہیں جبکہ بھارتی ریلوے کے پاس لوکو موٹو کی تعداد 3300 ہے تو پھر کس طرح بھارتی ریلوے کا پاکستان ریلوے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوکوموٹو، بوگیاں اور دیگر سامان کام کے قابل نہیں، پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کیلیے ایک بہت بڑے فنڈ کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان ریلوے کیلیے بہت مشکل وقت تھا تاہم اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیل آئوٹ پیکیج وقت پر جاری ہوتا تو صورتحال مزید بہتر ہوتی اور خسارہ بھی کم ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے ملازمین کی تعداد 5 ہزار جبکہ ریٹائر ہونیوالے افراد کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں