اقتصادی بدحالی کے اثرات زائل ہورہے ہیں مزید اصلاحات لائیں گے بھارتی وزیراعظم

بعض حلقوں میں بھارتی معاشی ترقی کے راستے سے بھٹکنے کے شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔


AFP November 12, 2012
بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارتی برآمدات میں کمی آئی اور بجٹ خسارہ بڑ گیا، شرح نمو کم ہو کر گزشتہ سال 6.5فیصد رہ گئی. فوٹو: فائل

SUKKUR: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اقتصادی بدحالی کے اثرات زائل ہو رہے ہیں۔

حکومت مزید اصلاحات متعارف کرائے گی۔ ممبئی میں کارپوریٹ ایونٹ سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ 2006 میں 10 فیصد سالانہ معاشی نمو قابل حصول لگ رہی تھی اور ہرطرف امید ہی امید تھی مگر اس کے بعد بھارتی برآمدات میں کمی آئی اور بجٹ خسارہ بڑ گیا، شرح نمو کم ہو کر گزشتہ سال 6.5فیصد رہ گئی اور ہوسکتا ہے کہ رواں مالی سال 6 فیصد کے قریب رہے۔

اس سے سرمایہ کاری رجحان متاثر ہوا، بعض حلقوں میں بھارتی معاشی ترقی کے راستے سے بھٹکنے کے شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ستمبر میں اعلان کردہ اقتصادی اصلاحات سے معیشت میں جان آئے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، مزید پالیسی ترامیم پائپ لائن میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ابتری کو روک دیا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلیے ماحول میں بہتری پیدا کی ہے اور ہم اب سرمایہ کاروں کے اعتماد اور نمو کے ماحول کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں