حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ موٹر سائیکل سواروں پر نہ ڈالے ابراہیم شیخ

حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے دہشت گردی پر قابو نہیںپایا جا سکتا, ابراہیم شیخ ۔


Numainda Express November 12, 2012
حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے دہشت گردی پر قابو نہیںپایا جا سکتا, ابراہیم شیخ ۔

جمعیت علماء پاکستان ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم شیخ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے دہشت گردی پر قابو نہیںپایا جا سکتا ۔

انتظامیہ دہشت گردوں کے خلاف عملاً کچھ نہیں کر رہی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ موٹر سائیکل سواروں پر ڈال دیتی ہے ، انھوں نے کہا کہ منہگائی کے اس دور میں غریب آدمی سے ڈبل سواری کا حق چھین کر حکومت عوام دشمن ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔