مخصوص ٹولہ کوٹری کا امن تباہ کر رہا ہے اسد سکندر

گاڑیاں جلانے کے واقعات کی مذمت، انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے.


Numainda Express November 12, 2012
گاڑیاں جلانے کے واقعات کی مذمت، انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے. فوٹو: فائل

GILGIT: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق ضلعی ناظم جامشورو ملک اسد سکندر نے کوٹری میں تاجروں سے لوٹ مار۔

ان کی املاک کو نقصان پہنچانے اور گاڑیاں جلانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں اور تاجروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا اورشرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، انھوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ کوٹری کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کر رہا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم کوٹری کے شہریوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔