کالعدم تنظیمیں کس قانون کے تحت آزادانہ کام کررہی ہیںمختار امامی

کراچی کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے, مختار امامی.


Staff Reporter November 12, 2012
کراچی کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے, مختار امامی. فوٹو: فائل

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کراچی کو عملاً دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں5شیعہ افراد کی شہادت اس بات کی علامت ہے کہ شہر کراچی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی اور دیگر جماعتوں کی حکومت نہیں بلکہ دہشت گردوں کی حکومت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا محمد حسین کریمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کالعدم جماعت کے لوگوں کو فون کرکے بانیان پاکستان کی اولادوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ دہشت گرد ایمبولینسوں میں شیعہ آبادیوں پر حملے کررہے ہیں، ہم حکومت وقت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے تو پھر کس قانون کی بناپر یہ اتنے آزاد ہیں۔