ٹارگٹ کلرز کے سامنے سیکیورٹی ادارے بے بس ہیںثروت اعجاز
فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کونہ روکا گیاتوحالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاسی جادوگر فرقہ واریت کے نام پر جادوگری دکھا رہے ہیں۔
کراچی میں دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں دہشت گردوں کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے ،ٹارگٹ کلرز کے سامنے سیکیورٹی ادارے بے بس ہیں بے گنا ہ شہریوں کی قتل وغارتگری سے عوام خوفزدہ ہوگئے ہیں نہ جانے روشنیوں کے شہر کو کس کی نظر کھا گئی ہے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر ٹارگٹ کلنگ کو روکنا مشکل ہے حکومت سندھ اور سیکیورٹی ادارے کلرز کے سامنے بے بس ہیں ۔
عوام جان و مال کا تحفظ خود کریں، مشکوک افراد پر گہری نگاہ رکھیں حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ اور دہشت گردوں کو لگام نہیں دے سکتی تومستعفی ہوجائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے، اس سازش کو جلد ناکام نہیں بنایا گیا تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔