اشتہارات میں نوازشریف کی تصویرضابطہ اخلاق کیخلاف ہے

اشتہارات اور سرکاری تقریبات میں شریف خاندان کو نمایاں کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے


Numainda Express November 12, 2012
پنجاب کے کچھ حکام کا طرز عمل قابل اعتراض ہے، شفقت محمود کا الیکشن کمیشن کو خط فوٹو فائل

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمودنے چیف الیکشن کمشنرکوایک خط لکھاہے جس میں پنجاب حکومت کیطرف سے ریاستی وسائل کے غلط استعمال پراحتجاج کیاہے۔

پریس ریلیزکے مطابق اپنے خط میںانھوں نے کہاہے کہ سرکاری حکام مسلم لیگ(ن) کے ایماپرسرکاری اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام حدوں کوعبورکر چکی ہے، ہر روز پنجاب حکومت کیطرف سے کامیابیوں کے اشتہارات آرہے ہیںاوران میںنوازشریف کی تصویرنمایاںہوتی ہے۔

حالنکہ انکے پاس پنجاب حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔اسی طرح لیپ ٹاپ حمزہ شہبازشریف اورمریم نوازشریف نے تقسیم کیے انکی بھی پنجاب حکومت میںکوئی سرکاری حیثیت نہیں۔حکومتی اشتہارات میں نوازشریف کی تصویرآویزاں کرنااورسرکاری تقریبات میںشریف خاندان کے ممبران کانمایاں کردارانکی جماعت کے سیاسی عزائم کومزیدآگے بڑھانے کیلیے اپنی حیثیت کاغلط استعمال ہے۔پنجاب حکومت کیساتھ کام کرنیوالے کچھ حکومتی حکام کاطرزعمل بھی قابل اعتراض ہے۔