چیئرمین نیب تقرری کیسآئینی درخواست کی سماعت آج ہوگی

تقرری کیلیے مشاورت نہیں کی،چوہدری نثار،لارجر بینچ بابر اعوان کیس کی سماعت کرے گا


Numainda Express November 12, 2012
تقرری کیلیے مشاورت نہیں کی،چوہدری نثار،لارجر بینچ بابر اعوان کیس کی سماعت کرے گا.فوٹو: فائل

ایڈمرل فصیح بخاری کی بطورچیئر مین نیب تقرری کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چو ہدری نثارعلی خان نے چیئر مین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، اپنی درخواست میں قائد حزب اختلاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ تقرری کیلیے ان سے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ قانونی طور پر ایسا کرنالازمی تھا، جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل سپریم کورٹ کابینچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں آج سپریم کورٹ کا 9رکنی لارجر بینچ سابق وزیر قانون بابر اعوان کے لائسنس کی معطلی کا کیس بھی سنے گا،سپریم کورٹ نے ججوں کے بارے میں نا زیبا الفاظ کے استعمال کے الزام میں بابر اعوان کی وکالت کا لائسنس معطل کر دیا تھا، بابر اعوان پہلے ہی عدالت میں غیر مشروط معافی کی درخواست جمع کرا چکے ہیں۔