عالمی تبلیغی اجتماعپہلامرحلہ رائیونڈمیں اختتام پذی

امت کوجہنم سے بچانے کی فکرہرامتی کے دل میں ہونی چاہیے،علما کاخطاب


Numainda Express November 12, 2012
اختتامی دعامیں لاکھوں افرادکی شرکت،تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ 15نومبرسے شروع ہوگا. فوٹو: ای پی اے

عالمی تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ رقت آمیزدعائوں کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا، پہلے مرحلے میں شرکاء کی تعداد4لاکھ سے تجاوزکرگئی جبکہ غیرملکی مہمانوں کی تعدادمیں ریکارڈاضافہ دیکھاگیا۔

اختتامی دعا میں شرکت کیلیے لاہورسمیت دیگرقریبی شہروں سے لوگوں کی ایک کثیرتعدادصبح سویرے ہی پنڈال میں پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سعد، مولانا احمد لاٹ آف انڈیانے کہاکہ اصل زندگی مرنے کے بعدشروع ہونے والی ہے،اس زندگی کوبنانے کے لیے دین کی محنت کی ضرورت ہے،دین کاکام کرنے سے آتاہے نمازکی پابندی،امت کو جہنم سے بچانے کی فکرہرامتی کے دل میں پیداکرناہوگی۔اسلام سلامتی کا دین ہے اس میں خیر ہی خیر ہے۔علماء کرام نے کہا کہ ہم پراپنے علاوہ اپنے ساتھی کی اصلاح کرنابھی فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کا پیغام اللہ کی راہ میں نکلے بغیرگھرگھرتک نہیں پہنچایاجاسکتا۔علماء نے مزیدکہاکہ اجتماع میں اکھٹے ہونے کامقصدانسانیت کوگمراہی کے گڑھوں سے نکالنے کی فکر اپنے دلوں میں پیداکرناہے،اس تڑپ کوہردل میں پیداکرنے کیلئے راتوں کواٹھ کر اللہ سے مددمانگناہوگی، دن کے وقت اس کام کیلئے گشت کرناہوگا۔اختتامی دعاصبح8بجکر50منٹ پرشروع ہوئی جوآدھاگھنٹہ جاری رہی،دعامولانا زبیر الحسن آف انڈیانے کروائی جس میں امت کی ہدایت اورمشکلات سے نجات کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مقبول خبریں