ڈبل سواری کی خلاف ورزیعدالتی حکم پر 70 شہری رہا

30 شہریوں کے خلاف مقدمات خارج ،جبکہ دیگر کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔


Staff Reporter November 13, 2012
30 شہریوں کے خلاف مقدمات خارج ،جبکہ دیگر کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔ فوٹو : فائل

ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار70 شہریوں کو عدالتوں میں پیش کردیا گیا30شہریوں کو فوری طورپر رہا اور انکے خلاف قائم مقدمات خارج کردیے گئے جبکہ دیگر کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچ کالونی ، محمود آباد ، گزری ، میٹھا در صدر اور پریڈی تھانے نے30سے زائد شہریوں کو ڈبل سواری کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ممتاز سولنگی کے روبرو پیش کیا تھا فاضل عدالت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 63سی آر پی سی ایکٹ کے تحت فوری رہا اور مقدمات بھی خارج کردیے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی معشوق علی پلیچو نے تھانہ ڈیفنس ، کلفٹن ، بوٹ بیسن کے علاقے سے گرفتار 20شہریوںکو فی کس پانچ ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے10 شہریوں اور وسطی نے بھی مختلف تھانوں سے متعدد شہریوںکو ضمانت پر رہا کردیا، دریں اثناشہری کو اسلحے کے زور پر لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد کاشف کو عدالت میں شناخت کرلیا گیا ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔