بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف حیسکو کا کریک ڈائون سیکڑوں کنکشن منقطع

پولیس اہلکاروں اور حیسکو سیکیورٹی فورسز کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی گئی۔


Numainda Express November 14, 2012
حیسکو انتظامیہ نے رواں ماہ میں اب تک 9000 سے زائد غیر قانونی کنڈاکنکشن منقطع اور 21 کروڑ سے زائد کی وصولی کی ہے۔ فوٹو: فائل

حیسکو انتظامیہ نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کنکشن منقطع کر دیے۔

ایکس ای این ایم این ٹی لیاقت کے کے، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آپریشن سرکل I- حیدرآباد ظہور احمد شیخ، ایکسیئن لطیف آباد ڈویژن محمد اکبر درانی اور ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حالی روڈ طاہر حبیب نے پولیس اہلکاروں اور حیسکو سیکیورٹی فورسز کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں کیں۔

ایس ڈی او میراں محمد شاہ سب ڈویژن الہ دین قائمخانی ، ایس ڈی او حالی روڈ سب ڈویژن طاہر حبیب، رضوی سب ڈویژن کے ایس ڈی او اطہر شاہ، ایس ڈی او علامہ اقبال سب ڈویژن شمشاد قائمخانی اور ایس ڈی او سٹیزن کالونی سب ڈویژن محمد ابراہیم کیریو نے 800 سے زائد غیر قانونی (کنڈا) کنکشن منقطع کر کے تار ضبط کر لیا اور15 صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی پر کاٹ دیے گئے اور ان کے خلاف FIR درج کرنے کیلیے علاقے کے تھانے میں لیٹر بھی جمع کروا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ حیسکو انتظامیہ نے رواں ماہ میں اب تک 9000 سے زائد غیر قانونی کنڈاکنکشن منقطع اور 21 کروڑ سے زائد کی وصولی کی ہے۔ علاوہ ازیں ایس ای ظہور شیخ کا کہنا ہے کہ جن صارفین غلط بل درست کرانے کیلیے دفتر سے رابطہ کریں اور ادائیگی یقینی بنائیں۔