کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی کےمنفی اثرات سے بچانے کے لئے نیا طریقہ دریافت

سائنسدانوں کے مطابق اب کیمو باتھ کے ذریعے صرف متاثرہ حصے کا علاج ممکن ہو گیا ہے


ویب ڈیسک November 14, 2012
سائنسدانوں کے مطابق اب کیمو باتھ کے ذریعے صرف متاثرہ حصے کا علاج ممکن ہو گیا ہے، فوٹو : رائٹرز ، فائل

سائنسدانوں نے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی کےمنفی اثرات سے بچانے کے لئے نیا طریقہ دریافت کر لیا۔

برطانیہ میں جگر کے کینسر کے لئے پہلی بار کیمو باتھ کا طریقہ استعمال کیا گیا ہے اس طریقے سے کینسر کی دواؤں کو براہ راست متاثرہ حصے میں پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس سےپہلے کینسر کے مریضوں کا علاج کیموتھراپی سے کیا جاتا تھا مگر یہ طریقہ بیمار خلیوں کے ساتھ صحت مند خلیوں کو بھی تباہ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں پورا جسم متاثر ہوتا تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق اب کیمو باتھ کے ذریعے صرف متاثرہ حصے کا علاج ممکن ہو گیا ہے جس کے باعث باقی جسم محفوظ رہے گا، سائنسدان اس دریافت کو کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ اب کیمو باتھ کے ذریعے صرف متاثرہ حصے کا علاج کیا جائے گا۔