فلم ’’سن آف سردار‘‘ میںسلمان پر عکسبند آئٹم سانگ بھی مقبول

’’سن آف سردار‘‘ کو جمعہ کی بجائے پیر کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس پرتوقع کی جارہی تھی کہ فلم کا بزنس اچھا نہیں ہوگا۔


Showbiz Reporter November 15, 2012
سن آف سردار کو بھارت سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں زبردست رسپانس ملا ہے۔ فوٹو :فائل

بالی وڈ اسٹاراجے دیوگن کی بطورپروڈیوسرفلم ''سن آف سردار''نے بھارت اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں کروڑوں روپے کا بزنس کرکے سب کوحیران کردیا ہے۔

فلم میں اجے دیوگن، سوناکشی سنہا، سنجے دت نے مرکزی کردارادا کیے ہیںجب کہ بالی وڈاسٹارسلمان خان پرفلمایا گیا آئٹم نمبربھی فلم بینوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ ہندوئوں کے مذہبی تہواردیوالی کے موقع پرریلیزہونے والی فلم ''سن آف سردار'' کوجمعہ کی بجائے پیرکونمائش کے لیے پیش کیا گیا جس پرتوقع کی جارہی تھی کہ فلم کا بزنس اچھا نہیں ہوگا مگر فلم کو بھارت ہی نہیں پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں زبردست رسپانس ملا ہے۔

واضح رہے کہ چند برس قبل اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی ' سنگھ از کنگ' کے بعد سکھوں پر بننے والی فلم ''سن آف سردار'' ہے جس کی کہانی اور میوزک کو زبردست رسپانس ملاہے۔ دنیا بھر میں بسنے والی سکھ کمیونٹی فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے اوربھارتی فلمی حلقوں کے مطابق ''سن آف سردار'' بزنس کے نئے ریکارڈ بھی قائم کرسکتی ہے ۔

مقبول خبریں