مقبوضہ کشمیر جھڑپوں میں 4 مجاہد شہید3 بھارتی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول کے قریب ایک تصادم کے دوران3 بھارتی فوجی اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے.


News Agencies November 15, 2012
لائن آف کنٹرول کے قریب ایک تصادم کے دوران3 بھارتی فوجی اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب ایک تصادم کے دوران3 بھارتی فوجی اور 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک تصادم کے دوران لشکرطیبہ سے وابستہ مقامی عسکریت پسند شبیر احمد میر کو ہلاک کیا گیا۔ فوجی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ تصادم بدھ کی صبح شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے طوطی مار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہوا۔کولگام اور بارہ مولہ کے اضلاع سے دو لاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق محمد جبارگنائی کی لاش ضلع میں قاضی گنڈ کے علاقے گنڈ موڑ سے اورضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاشملی ہے۔ضلع کولگام میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے صدر شبیر احمد شاہ کو بدھ کے روز گھر میں نظر بند کردیا۔