ناقص ترین سیکیورٹی راجکوٹ کی وکٹ خراب کرنے کی ناکام کوشش

ہفتے کی شب کچھ لوگ بیلچے اور لوہے کی سلاخیں لیکر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور پچ کھودنے کی کوشش کی۔


Sports Desk April 25, 2016
ہفتے کی شب کچھ لوگ بیلچے اور لوہے کی سلاخیں لیکر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور پچ کھودنے کی کوشش کی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON: ناقص ترین سیکیورٹی کے باعث اتوار کو رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات لائنز کے میچ سے قبل راجکوٹ کی وکٹ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی باضابطہ شکایت سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے ہفتے کو پولیس کو کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایس سی اے اسٹیڈیم میں بیلچے اورلوہے کی سلاخیں لیکر داخل ہوئے تھے، میڈیا رپورٹ میں ان افراد کا تعلق راشٹریا دلت مہاسنگھ سے بیان کیا گیا ہے، وہ میچ سے قبل پچ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم متعلقہ آفیشلز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے انھیں ایسا کرنے سے باز رکھا۔

افسوسناک واقعہ کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات میں خاطرخواہ اضافہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب سوراشٹرا کرکٹ کے صدر نرنجن شاہ کا کہنا ہے کہ اب ہم آنے والے میچز میں زیادہ چوکنا رہیں گے، بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ لوگ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، تاہم ان کی فوری نشاندہی ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں