پیٹریاس کے معاشقے سے امریکی سیکیورٹی کوخطرہ نہیںاوباما

اب تک جوشواہدسامنے آئے ہیں ان سے نہیں لگتاکہ اس اسکینڈل سے سیکیورٹی کوکوئی خطرہ ہے


AFP November 16, 2012
اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداروںکے معاملے میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیاجائے گا،امریکی صدر فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدربارک اوبامانے کہاہے کہ ڈیوڈپیٹریاس کااسکینڈل سامنے آنے سے امریکا کی سیکیورٹی کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

انھوں نے اعتراف کیاکہ امریکن سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈپیٹریاس سے ان کامعاشقہ سامنے آنے پراستعفیٰ لیاگیاتھا،اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداروںکے معاملے میںکوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیاجائے گا۔سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈپٹریاس کوخاتون صحافی کیساتھ معاشقہ سامنے آنے پرعہدے سے مستعفی ہونا پڑا اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈرجنرل جان ایلن کوبھی ایک خاتون کے ساتھ اسی قسم کے معاشقے کی وجہ تحقیقات کاسامناہے۔

صدر اوباما نے کہاہے کہ دونوں جنرلزکیخلاف ہونے والی تحقیقات جائزہ لیاہے اب تک ان اسکینڈلزمیں ایسے شواہدنہیں دیکھے جس کی بنیادپریہ کہاجاسکے کہ اس سے امریکاکی سلامتی کوکوئی خطرہ لاحق ہوگیاہے تاہم یہ اسکینؑڈلزامریکن فوج اورامریکاکی ساکھ کیلیے بہت نقصاندہ ہیں۔صدراوبامانے کہاکہ جنرل پیٹریاس نے بحیثیت جنرل بہت شاندارکیریئرگزاراہے یہ اسکینڈل ان کاذاتی معاملہ ہے لیکن میں سمجھتاہوں کہ سی آئی اے کے سربراہ کی حیثیت سے وہ اعلیٰ ترین امریکی عہدے پرہیں اورانہیں کسی سے بھی کوئی تعلق قائم کرتے ہوئے اس بات کاخاص خیال کرناچاہیے تھا۔