انوشکا کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا عمران خان

عمران خان اور انوشکا کی فلم 11 جنوری 2013ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Net News November 17, 2012
عمران خان اور انوشکا کی فلم 11 جنوری 2013ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ فلم ''مترو کی بجلی کا منڈولا'' میں انوشکا کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایتکار وشال بردواج کی فلم ''مترو کی بجلی کا منڈولا'' جس میں اداکار عمران خان اور اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں وہ ہریانہ کے منڈے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ ان کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما ہریانہ کی بیوقوف اور پاگل سی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، وہ فلم میں منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم 11 جنوری 2013ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مقبول خبریں