ودیا میں ہر طرح کا کردار نبھانے کی خوبی ہے وحیدہ رحمان

ماضی کی معروف اداکارہ نے ودیا بالن کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔


Net News November 17, 2012
ماضی کی معروف اداکارہ نے ودیا بالن کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کی اداکارہ وحیدہ رحمان نے اداکارہ ودیا بالن کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرنیوالی اداکارہ وحیدہ رحمان بھی اداکارہ ودیا بالن کی اداکاری کی فین ہوگئیں۔ وحیدہ رحمان نے اداکارہ ودیا بالن کو حال کی بولڈ اداکارہ قرار دیتے ہوئے خود سے تشبیہ دی۔ اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا کہ اداکارہ ودیا بالن میں ہر طرح کا کردار نبھانے کی خوبی موجود ہے جو اصل اداکارہ کی پہچان ہے۔

مقبول خبریں