تربیت یافتہ پولیس شہریوںکی سلامتی کی ضامن ہے مائیکل ڈوڈمین

امریکا سندھ پولیس کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تقریب سے خطاب


Staff Reporter November 17, 2012
یکم جنوری سے پولیس ٹریننگ سینٹرز میں نیا نصاب لاگو ہو گا،ڈی آئی جی لاڑکانہ. فوٹو اے پی پی

KARACHI: امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ بہتر تربیت یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پولیس شہریوں کے جان و مال کی سلامتی کی ضامن ہے۔

یہ بات انھوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں سندھ پولیس کے 28 ماسٹر ٹرینرز کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ امریکا سندھ پولیس کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سندھ فلک خورشید ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالخالق شیخ اور دیگر افسران بھی شریک تھے ۔

عبدالخالق شیخ نے بتایا کہ پولیس کا نصاب دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 28 ماسٹر ٹرینرز تیار کیے گئے ہیں جوکہ 300 ٹرینرز کو تربیت فراہم کریں گے ، ، یکم جنوری 2013 سے سندھ بھر کے پولیس ٹریننگ سینٹرز میں نیا نصاب لاگو کردیا جائے گا ، تقریب کے اختتام پر امریکی قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کورس میں حصہ لینے والے 28 پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔