عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

صادق خان نے لندن کے میئر کے انتخاب میں جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
صادق خان نے لندن کے میئر کے انتخاب میں جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔ فوٹو؛ فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانی نژاد صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر صادق خان کو لندن کا پہلا مسلمان میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لندن تمام ثقافتوں اور مذہبوں سے تعلق رکھنے والا شہر ہے اور صادق خان کا اس شہر کے مئیر کے طور پر منتخب ہونا نوجوان برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم مثال ہے۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/728650778555129856

 

جمائمہ کا کہنا تھا مجھے افسوس ہے کہ ان کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ اور کنزرویٹو جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم نے کچھ خاص اثر نہیں دکھایا۔

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/728650886050922496

واضح رہے کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد صادق خان تاریخ میں لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے حریف کے طور پر جمائمہ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔

مقبول خبریں