بھتہ مانگنے پر منشیات فروشوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

2منشیات فروش گرفتار ، رقم لے کر رہا کر دیا، دونوں میں نورا کشتی ہے، علاقہ مکین۔


Nama Nigar November 18, 2012
2منشیات فروش گرفتار ، رقم لے کر رہا کر دیا، دونوں میں نورا کشتی ہے، علاقہ مکین. فوٹو: فائل

بھٹ شاہ کے قریب دریا خان تالپور میں منشیات فروشوں اور پولیس میں بھتے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔

جس دوران 2پولیس اہلکار غلام نبی اور اس کے ساتھی کو منشیات فروشوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، موقع پر موجود سیکڑوں افراد اس لڑائی سے لطف اندو ز ہوتے رہے، بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جنہیں بڑی رقم لے کر چھوڑ دیا گیا۔

قریبی اسکول کے ہیڈ ماسٹر طالب حسین خاصخیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں پولیس اور منشیات فروشوں کی لڑائی کئی مہینوں سے چل رہی ہے، یہ نورا کشتی ہے مقامی پولیس منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتی ہے اور جب انہیں بھتہ نہیںملتا تو وہ انہیں گرفتار کرلیتی ہے۔

مقبول خبریں