ترکی کا امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پربنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان

امیرجماعت اسلامی مطیع الرحمان کو پھانسی کی سزادینا قابل مذمت ہے،ترک وزارت خارجہ


ویب ڈیسک May 12, 2016
مطیع الرحمان کو پھانسی دینے جیسے واقعات  سے ہمارے بنگلا دیشی بھائیوں کے دلوں میں نفرت کی آگ بڑھے گی،ترک وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کو پھانسی دینے پر ترکی نے احتجاج کرتے ہوئے ڈھاکا میں تعینات اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دینے کے معاملے پر ڈھاکا میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلالیا گیا ہے۔

ترکی کا امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزرگ سیاستدان کو اتنی بڑی سزا دینا قابل مذمت ہے۔ اس قسم کے واقعات سے ہمارے بنگلا دیشی بھائیوں کے دلوں میں نفرت کی آگ بڑھے گی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے پیر اور منگل کی درمیانی شب 1971 کے واقعات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش مطیع الرحمان نظامی کو ڈھاکا سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا تھا۔