محکمہ ثقافت کے خصوصی فنڈ فنکاروں کی پہنچ سے دور

درخواستیں جمع کروائے کئی ماہ گزر جاتے ہیں مگر جواب نہیں آتا، فنکاروں کا شکوہ


Staff Reporter November 18, 2012
درخواستیں جمع کروائے کئی ماہ گزر جاتے ہیں مگر جواب نہیں آتا، فنکاروں کا شکوہ فوٹو: فائل

محکمہ ثقافت سندہ کی جانب سے فنکاروں، مصوروں، شاعروں، ادیبوں کے لیے جاری کیے جانیوالا خصوصی فنڈ فنکاروں کی رسائی سے دور ہوگیا ہے۔

کئی فنکار فنڈ نہ ملنے پردھکے کھانے پر مجبور ہیں فنکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ ثقافت کے دفتر میں درخواستیں جمع کروائے کئی ماہ گزر جاتے ہیں مگر جواب نہں آتا اور اگر خود دفاتر کے چکر لگائیں تو جھوٹے دلاسوں کے سواکچھ نہں ملتامعروف طبلہ نوازاورکئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فنکار خلیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فنکار کی قدر جیسے ہونی چاہیے نہیں دکھائی دیتی۔

انھوں نے بتایا کہ محکمہ ثقافت سندہ کے دفتر میں انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے درخواست جمع کروائی تھی مگر کوئی خاطرخواہ جواب نہں آیا۔ پاکستان کی سر زمین پر شہنشاہ غزل مہدی حسن، میڈم نورجہاں، لہری، روحی بانو جیسے لوگ پیدا ہوئے جنکے فن کی قدر پاکستان سے باہر حد درجہ دکھائی دیتی ہے مگر یہاں کوئی پوچھنے والا ہی نہں۔