ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ظاہر کردیئے

ٹرمپ کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں میں کل اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال کے گوشواروں سے زیادہ ہے۔


ویب ڈیسک May 19, 2016
ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں ان کو ملنے والی رائلٹی، گھروں کے کرایہ اور منافع شامل نہیں ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے جن کی مالیت 10 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کردیے ہیں تاہم ظاہر کیے گئے اثاثوں میں ان کو ملنے والی رائلٹی، گھروں کے کرایہ اور منافع شامل نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کیے گئے گوشواروں میں ان کے کل اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال جولائی میں جمع کرائے گئے گوشواروں سے زیادہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ میں نے اپنے اثاثہ ظاہر کردیئے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ یہ فیڈرل الیکشن کمیشن کی تاریخ میں جمع کرائے گئے اب تک کے سب سے بڑے گوشوارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہترین کمپنی بنائی جس سے رئیل اسٹیٹ کے اثاثوں کو جمع کیا اور اس رئیل اسٹیٹ کی پراپرٹی کا شمار دنیا کی بڑی اور مشہور رئیل اسٹیٹ میں ہوتا ہے۔