حصص مارکیٹ میں غیر متوقع خریداری181پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.07 فیصد کم رہا اور26 کروڑ85 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے


Business Reporter May 19, 2016
کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.07 فیصد کم رہا اور26 کروڑ85 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے:فوٹو : اے ایف پی

لاہور: ایس ایس سی انڈیکس میں ممکنہ طور پرشامل ہونے والی کمپنیوں میں غیرمتوقع خریداری لہر اور چھوٹے سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا جس سے حصص کی مالیت میں 21 ارب78 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے اسٹاکس کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مارکیٹ کا گراف بلندہوا اور ایک موقع پر228.73 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 36300 پوائنٹس کی حدعبورکرگیا تھالیکن پرافٹ ٹیکنگ کے سبب یہ سطح برقرار نہ رہ سکی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 181.09 پوائنٹس اضافے سے 36318.21 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 112.71 پوائنٹس بڑھ کر 21177.80 ، کے ایم آئی30 انڈیکس218.29 پوائنٹس اضافے سے 62938.45 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس46.08 پوائنٹس بڑھ کر 16822.12 ہوگیا۔

کاروباری حجم منگل کی نسبت 2.07 فیصد کم رہا اور26 کروڑ85 لاکھ 73 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار 376 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں 216 کے بھاؤ میں اضافہ، 135 کے دام میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں