اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ نہ کرے امریکی صدر باراک اوباما کا مشورہ

صدر باراک اوبامہ کے مطابق زمینی حملے میں اسرائیلی فوجیوں کی اموات اور زخمی ہونے کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔


ویب ڈیسک November 19, 2012
صدر باراک اوباما کے مطابق زمینی حملے میں اسرائیلی فوجیوں کی اموات اور زخمی ہونے کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے اسرائیلی فوجیوں کی اموات ہو سکتی ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے تھائی لینڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملہ نہ کرے، صدر باراک اوباما کے مطابق زمینی حملے میں اسرائیلی فوجیوں کی اموات اور زخمی ہونے کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔


دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے وہ زمینی حملے سے باز رہے کیونکہ اس سے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی حمایت متاثر ہوسکتی ہے، ان کا کہنا تھا زمینی حملے سے برطانیہ کے لئے بھی اسرائیل کی سفارتی حمایت کرنا دشوار ہوسکتا ہے۔


واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 75 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔