پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے دباؤ کے بعدشاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل کوبِگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی.
آسٹریلیا میں 7 سے 19 دسمبر تک کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی بِگ بیش لیگ میں شاہد آفریدی سڈنی تھنڈرز، عمراکمل سڈنی سکسرز اور سعید اجمل ایڈلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے۔ شاہد آفریدی اورعمر اکمل کی ٹیمیں 8 دسمبر کو مد مقابل ہوں گی، جب کہ سعید اجمل 9 دسمبر کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے۔ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑی قومی کیمپ شروع ہونے پر وطن واپس آجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 5 روز قبل اسپانسرز کی درخواست پر پی سی نے 2 سے 10 دسمبر تک مجوزہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لئے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا جانے سے روک دیا تھا۔ ان تینوں کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد ہی بھاری معاوضے پر آسٹریلوی لیگ کے لیے معاہدے کیے تھے۔