شہادت فاروق اؓور حسین ؓ ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے مقررین

اہلسنّت و الجماعت نے عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ منا کرفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے سعی کی.


Staff Reporter November 20, 2012
اہلسنّت و الجماعت نے عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ منا کرفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے سعی کی.

شہادت فاروق ؓو حسین ؓ ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے، حضرت عمر فاروق ؓاور حضرت حسینؓ کی قربانی کا انکار کوئی مسلمان نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے مشرف کالونی میں عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ کی محفل سے خطاب کے دوران کیا ،انھوں نے کہاکہ صحابہ کرام ؓ اور حضرات اہلبیت ؓ کی زندگیاں ہر مسلمان کیلیے مشعل راہ ہیں ، اسوہ فاروقی و حسینی ہمیں صبرو استقامت کا درس دیتی ہے، حضرت حسین ؓ کا پورا گھرانا اجاڑ دیا گیا لیکن انھوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، انھوں نے کہا کہ عشرہ فاروق ؓ و حسین ؓ منا کر اہلسنت و الجماعت نے ملک میںفرقہ واریت کے خاتمے کیلیے بھرپور سعی کی جس کے ملک میں بہتراور دیر پا اثرات مرتب ہونگے.

جمعیت علمائے اسلام (س) سندھ کے صدر مولانا اسعد تھانوی، مفتی عثمان یارخان، حافظ احمد علی،الحاج قاری عبدالمنان ، مفتی حماد اللہ مدنی و دیگر نے گلشن اقبال میں منعقدہ فاروق اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق ؓ کا دور خلافت نہ صرف مسلمانوںکیلیے مشعل راہ ہے بلکہ دنیا بھر میں فاروقی نظام حکومت کو انتہائی قدر وقیمت کی نظروں سے دیکھا جاتاہے، دنیا کے چند ممالک نے تو دور فاروقیؓ کے متعدد امور کو اپنے نظام حکومت کا حصہ بھی بنالیا ہے،انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے حکمران طرز حکومت فاروقیؓ کی طرز پر مرتب کرلیں تو ملک سے غربت، پسماندگی ، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں، حق تلفیوں ، محرومیوں اور زیادتیوں کا سرے سے خاتمہ ہو سکتا ہے۔