تجاوزات دوماہ میں ختم کردی جائیں سندھ ہائیکورٹ کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو دوماہ میں شہر میں قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔


Staff Reporter November 20, 2012
سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو دوماہ میں شہر میں قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو دوماہ میں شہر میں قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ کے ایم سی اور انسدادتجاوزات سیل کے ساتھ تعاون کریں ، عدالت نے اپنی آبزرویشن میںکہا کہ آئندہ کے ایم سی یہ جواز پیش نہ کرے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے تعاون نہیں کرتے،جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تنبیہ کی کہ دو ماہ میں تجاوزت کا خاتمہ نہ ہوا تو ذمے دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی شفیق شیخ کی جانب سے کمنٹس میں بتایاگیا کہ تجاوزات کا خاتمہ محکمہ کچی آبادی کے دائرہ کار میں نہیں آتا،کے ایم سی کے لاافسر تہور علی خان نے بتایا کہ اس حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں کو متعدد خطوط لکھے گئے مگر کوئی جواب نہیں ملا،صرف ایس ایچ او رضویہ کی جانب سے موصول جواب میں کہاگیا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے اور تجاوزات کے خاتمے کیلیے کارروائی شروع کی گئی تو حالات مزید بگڑسکتے ہیں۔