ISLAMABAD:
پی سی بی نے پہلے شاہد آفریدی،سعید اجمل اورعمراکمل کو آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ میں کھیلنے سے روک دیا اورجب اجازت دی تو شاہد آفریدی نے جانے سے انکار کر دیااور سڈنی سکسرز نے عمر اکمل سے معاہدہ ہی ختم کر دیا۔
پاکستانی کرکٹرزشاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر اکمل نے آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لئے معاہدے کئے تھے۔ پی سی بی نےدورہ بھارت سے قبل اچانک ٹونٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرکےانہیں آسٹریلیا جانے سے روک دیا تھا لیکن آسٹریلوی بورڈ اور بگ بیش انتظامیہ کے دباؤ پرکھلاڑیوں کو چند روز کے لئے جانے کی اجازت دے دی گئی۔
عمر اکمل کا آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پانچ میچز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا تاہم بورڈ کی اجازت سے عمر اکمل صرف ایک یا دو میچ ہی کھیل سکتے تھے ان وجوہات کے بنا پر سڈنی سکسرز نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 دسمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلیا جانے سے انکار کر دیا تھا۔