پاکستان میں سالانہ 90 ہزار بچے نمونیہ کی وجہ سےموت کےمنہ میں چلے جاتے ہیں

نمونیہ کی ویکسین کو پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 20, 2012
دنیا بھرمیں سالانہ ایک کروڑ بچے نمونیہ کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں.ماہرین۔ فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں سالانہ 90 ہزار بچے نمونیہ کی وجہ سےموت کےمنہ میں چلے جاتے ہیں۔


ایکسپریس گروپ اورنجی فارماسوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے نمونیہ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف طبی ماہرین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں سالانہ ایک کروڑ بچے نمونیہ کی وجہ سے زندگی کے بازی ہارجاتے ہیں جب کہ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ نمونیہ کی ویکسین کو پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔۔ماہرین کا کہنا تھا کہ فیڈر سے دودھ پینے والے زیادہ تر بچے کئی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔