یمن کے دارلحکومت صنعاء کےقریب فوجی طیارہ گرکرتباہ 10 افراد ہلاک

حکام کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ کےقریب فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔


ویب ڈیسک November 21, 2012
حکام کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ کےقریب فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

KARACHI: یمن کے دارلحکومت صنعاء کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق صنعاء ائیرپورٹ کےقریب فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار پائلٹ سمت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے نے ہسبہ کے علاقے میں خالی جگہ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن اتر نہ سکا۔


عینی شاہدین کے مطابق جہاز کو ہوا میں ہی آگ لگ گئی تھی تاہم جہاز گرنے کے فوراً بعد چاروں طرف دھویں کے گہرے بادل چھا گئے۔ جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری امددی کاروائیاں شروع کر دیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک یمنی فوجی طیارہ ملک کے جنوب میں ایک ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 8 شامی انجینئرز سمیت 9 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔