- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
چین کی این ایس جی میں ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط نہ کرنیوالے ممالک کی شمولیت کی مخالفت
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے بیجنگ کا موقف بالکل واضح ہے۔
بیجنگ میں این ایس جی میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان کی حمایت اور بھارت کی مخالفت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا میں این ایس جی گروپ کا غیر سرکاری اجلاس ارجنٹینا کے سفیر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں بھارت سمیت کسی بھی ملک کو این ایس جی کی رکنیت سے متعلق کوئی ایجنڈا شامل نہیں تھا، اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا تھا بلکہ صرف ممبر ممالک سے این ایس جی میں شمولیت کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تھی، ممبران کی رائے پرمشتمل رپورٹ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
چینی حکام کے مطابق این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک بھی نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن این پی ٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے حوالے سے چین کا موقف یکساں ہے۔
واضح رہے کہ چین کا موقف ہے کہ کوئی بھی ایسا ملک جس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کئے ہوں اسے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔