عید کے بعد اصل عید ہو گی نوازشریف کو گھر جانا پڑیگا شیخ رشید

ملک میں بجلی اور گیس نہیں، بارڈرز پر فائرنگ ہورہی ہے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ نوازشریف کا ویژن فیل ہوچکا ہے، شیخ رشید


INP June 15, 2016
ملک میں بجلی اور گیس نہیں، بارڈرز پر فائرنگ ہورہی ہے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ نوازشریف کا ویژن فیل ہوچکا ہے، شیخ رشید:فوٹو: فائل

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد اصل عید ہوگی اور نوازشریف کو گھرجانا پڑیگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دانیال عزیزاور ماروی میمن کچھ سال پہلے پرویزمشرف کے ترجمان ہواکرتے تھے اورآج نوازشریف کے حق میں بول رہے ہیں ،2014 کے دھرنے کے وقت ساری سیاسی پارٹیاں نوازشریف کے ساتھ تھیں، نوازشریف کا ویژن فیل ہوچکا، عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے پاؤں سڑکوں پر اور نظریں جی ایچ کیو پر ہوں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس نہیں، بارڈرز پر فائرنگ ہورہی ہے جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ نوازشریف کا ویژن فیل ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں