آٹھویں محرم الحرام پر عزاداروں کا دہکتے کوئلوں پر ماتم

سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 سالہ بچی نے انگاروں پر نماز شکرانہ ادا کی


Numainda Express November 24, 2012
حیدرآباد:ٹنڈو آغا سے نکالا جانے والا قدیمی ماتمی جلوس فقیر کا پڑسے گزر رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد میں آٹھویں محرم الحرام پر عزاداروں نے دہکتے کوئلوں پر ماتم کیا جبکہ 12 سالہ بچی نے ان انگاروں پر نماز شکرانہ ادا کی۔

نسیم نگر کے علاقے میں راشد شاہ کے پڑ پر 8 محرم الحرام کا روایتی آگ کا ماتم ہوا، جس کے لیے وہاں 22 فٹ لمبی خندق کھودی گئی تھی، جس میں 80 من لکڑیوں کو جلایا گیا جس پر مرد وخواتین عزاداروں نے یاحسین کی صدائیں بلند کرتے ہوئے ماتم کیا۔

جبکہ راشد علی شاہ کی 11 سالہ بیٹی سیدہ مرحبا شاہ نے دہکتے انگاروں پر نماز ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پڑ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کر کے جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے دیا گیا۔ جبکہ وہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مقبول خبریں