موٹرسائیکل وموبائل پر پابندی جان بچانے کیلیے ہے فواد چوہدری

موبائل کوایشونہ بنایاجائے،ایازامیر،پین کلر سے کینسر کاعلاج نہیں کیاجاسکتا،خرم دستگیر


Monitoring Desk November 24, 2012
حکومت کے پاس کسی مسئلے کاکوئی حل نہیں،پراچہ’’تکرار‘‘میں انعام نیازی کی بھی گفتگو فوٹو : فائل

پاکستان پیپپلزپارٹی کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل اورموبائل نیٹ ورک پر پابندی سے عوام کو تکلیف اٹھانا پڑے گی لیکن یہ اقدام وقتی طورپراٹھایاگیاہے۔

وزارت داخلہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گیارہ سوواقعات میں سے آٹھ سوبیس میں موبائل استعمال کیاگیاہے۔پروگرام''تکرار'' میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ پابندیاں دہشت گردی کامستقل حل نہیں ہے ہم یہ جانتے ہیں لیکن فی الحال محرم کے دنوں میں بڑے اجتماعات ہوتے ہیں اس لیے احتیاطی تدابیرکے طورپر یہ عارضی پابندیاں لگائی گئی ہیں اگرموبائل سروس بندہونے سے انسانی جانیں بچ سکتی ہیں تواس میں کوئی قباحت نہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماایازامیر نے کہاکہ اگرایک دوروزکیلیے موبائل نیٹ ورک بند ہوبھی جاتاہے توکون سی قیامت آجائے گی دوچارسال قبل ہم موبائل کے بغیرہی زندہ تھے،اس معاملے کو ایشونہ بنایا جائے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے۔ جماعت اسلامی کے رہنمافریداحمد پراچہ نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کسی مسئلے کاکوئی حل نہیں ہے حکومت کاسوچنے کاانداز بہت ظالمانہ ہے۔

ہم امریکا کے خلاف ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم دہشت گردی اور طالبان کوسپورٹ کرتے ہیں،ہم افغانستان میں لڑنے والے طالبان کوہیرو کہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاکہ موٹرسائیکل پر پابندی اورموبائل نیٹ ورک کی بندش حکومت نے عارضی اقدامات کیے ہیں کیونکہ وزارت داخلہ کی طرف سے کچھ خدشات ظاہرکیے گئے تھے یہ عارضی اقدامات ہیں پین کلرسے کینسر کا علاج نہیں کیا جاسکتا،جب تک ہم عوام سے سچ نہیں بولیں گے دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انعام اللہ نیازی نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیاں تسلیم کرے اس نے عوام کو تو کچھ نہیں دیالیکن جو کچھ عوام نے حاصل کیاوہ بھی حکومت چھین رہی ہے موبائل کو عوام کی اشد ضرورت بناکراس کو چھیناجارہاہے،جیسے ہی رحمٰن ملک ٹی وی پرآتے ہیں ذہن میں خیال آجاتاہے کہ کوئی نہ کوئی بری خبرآنے والی ہے۔