شام میں مزید18 ہلاک کردگروپ اسلام پسندوں کیخلاف متحد

ایرانی اسپیکردمشق پہنچ گئے،شورش میں مرنے والوں کی تعداد40,ہزارسے بڑھ گئی


AFP November 24, 2012
ایرانی اسپیکردمشق پہنچ گئے،شورش میں مرنے والوں کی تعداد40,ہزارسے بڑھ گئی. فوٹو: رائٹرز

شام میں جمعہ کے روز مختلف شہروں میں جاری رہنے والی جھڑپوں اورخودکش حملے میں کم ازکم 18افرادہلاک ہوگئے۔

خودکش حملہ ادلیب میں ہوا جس میں تین افرادمارے گئے۔اس کے علاوہ دمشق میں سرکاری ٹی وی کے ایک صحافی باصل توفیق یوسف کوگولی مارکرہلاک کردیاگیا۔وہ ایک ہفتے کے دوران شام میں مارے جانے والے چوتھے صحافی ہیں۔اس کے ساتھ ہی شام کی شورش میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 40, ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

ترک سرحدسے لگنے والے کرد علاقوں کے گروپ ایک سرحدی شہرراس العین پراسلامی شدت پسندوں کے قبضہ کے بعداسے چھڑانے کے لیے متحدہوگئے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی تین روزہ دورہ پردمشق پہنچے ہیں جہاں انھوںنے صدر بشارالاسدسے ملاقات کی ہے۔ان کا کہناہے کہ وہ بحران کے حل کی کوششوں کے سلسلے میں یہ دورہ کررہے ہیں۔شام نے ترکی کی اپنی سرحدپرنیٹوکے پیٹریاٹ میزائل نصب پرشدیدتنقیدکی ہے اورکہاہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی اورتباہی میں مزیداضافہ ہوگا۔