حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک 4 افراد زخمی

گودھرا میں گاڑی کی ٹکر سے علائوالدین جاں بحق، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار۔


Staff Reporter November 25, 2012
گودھرا میں گاڑی کی ٹکر سے علائوالدین جاں بحق،حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار۔

نیو کراچی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے گودھرا کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 35 سالہ علاؤ الدین ہلاک ہوگیا جس کی لاش پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ متوفی نیو کراچی صنعتی ایریا کا ہی رہائشی تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

ڈیفنس موڑ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 22 سالہ جاوید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا جبکہ ملیر کے قریب رکشا الٹنے سے ڈرائیور خالد زخمی ہوگیا ، پاپوشنگر چاندنی چوک کے قریب موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔