رشتے کے تنازع پر بھاٹ برادری میں فائرنگ ایک شخص ہلاک

سانگھڑ کے نواحی گاؤں چوہدری برکت میں جرگے کے دوران جھگڑا بڑھنے پر تاریو بھاٹ نے فائرنگ کردی، ملزم گرفتار


Nama Nigar November 25, 2012
سانگھڑ کے نواحی گاؤں چوہدری برکت میں جرگے کے دوران جھگڑا بڑھنے پر تاریو بھاٹ نے فائرنگ کردی، ملزم گرفتار فوٹو: فائل

سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں رشتے کے تنازع پر بھاٹ برادری میں جھگڑا، ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گائوں چوہدری برکت میں بھاٹ برادری میں رشتے کاتنازع طے کرنے کے لیے جرگہ رکھا گیا تھا، فیصلے کے دوران جھگڑا بڑھ گیا مبینہ طور پر تاریو بھاٹ نے فائرنگ کرکے مومن بھاٹ کو ہلاک کردیا، چوٹیاریوں پولیس نے مزلمکو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں