SUKKUR:
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث طالبان کو معاف نہ کیا جائے۔
ہیومن رائٹس گروپ ایشیا کے ڈائریکٹر بریڈ ایڈمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے متاثرین کو انصاف کی فراہمی سے محروم نہ کیا جائے, انہوں نے کہا افغان حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ طالبان شہریوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اس لئے حکومت انصاف کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔
ایڈمز نے مزید کہا کہ طالبان کی معافی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔