ممبئی میں دلیپ کماراورسائرہ بانو کے گھر دعوت افطار

اللہ تعالیٰ ہمیں امن اور خوشحالی دے اور تمام انسانیت کے لیے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، دلیپ کمار کی دعا


ویب ڈیسک June 30, 2016
دعوت افطار کا اہتمام دلیپ کمار کی رہائش گاہ میں کیا گیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنی رہائش گاہ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوست، عزیز و اقارب اور گھریلو ملازمین نے شرکت کی۔

برصغیرکے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کماراور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ممبئی میں اپنے گھر افطار پر اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا، جس کی ویڈیو اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سائرہ بانو ، دوست احباب اور گھرکے ملازمین کے ہمراہ افطار کرکے فارغ ہوئے ہیں، اس موقع پر اداکا نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا بھی کی کہ اللہ امن و خوشحالی دے اور تمام انسانیت کے لیے دعا کرنے کی توفیق دے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/748165692508102656

 

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/748166122659188737

وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار دلیپ کمار کرسی پر تشریف فرما ہیں اور افطار پر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی افطار کے انتظامات میں مشغول ہیں۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/748167027697737728

واضح رہے کہ پشاور میں پیدا ہونے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمارنے اپنی جاندار اور حقیقت سے قریب ترین اداکاری سے تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی اور اس دوران انہوں نے تقریباً 60 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔