سازشوں سے کسی طور ڈرنے والے نہیں شاہی سید

عاشور پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے،وفود سے گفتگو.


Staff Reporter November 27, 2012
فوٹو: فائل

PESHAWAR: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ صوبے اور خاص طور پر شہر کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کارکنان اپنے حوصلے بلند رکھیں سازشوں سے کسی طور ڈرنے والے نہیں ہیں ظلم و دہشت سے ہمارا راستہ روکنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہمارا عزم و حوصلہ ایک مضبوط چٹان کی مانند ہے۔

رہنمائوں و کارکنان کو درپیش خطرات کا بخوبی احساس ہے شہر کے امن کے لیے ہماری قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم عدم تشدد کے علمبردار ہیں اور سینیٹ میں شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کی قرارداد ہماری جدوجہد کا اہم موڑ ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہائوس میں پارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت میں کیا،انھوں نے کہا کہ عاشور پر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ہمیں سیکورٹی اداروں کی اصلاح کے ساتھ ان کے حوصلے بھی بلند کرنے چاہئیں،دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے ملیر 15 کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بے گناہ اور افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔