ٹوئٹر پر ’’چاند رات‘‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا

ہمیں اس موقع پر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں، ٹوئٹر صارف


ویب ڈیسک July 05, 2016
ہمیں اس موقع پر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں، ٹوئٹر صارف فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عید کاچاند نظر آنے کے ساتھ ہی #chandraat چاند رات مبارک کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

شوال کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی تمام لوگوں نے اپنے دوستوں اور گھروالوں کو چاند رات مبارک کے پیغامات بھیجنا شروع کردیuے جس کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر #chandraat کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا جہاں لوگوں نے اپنے دوستوں، پیاروں اور گھروالوں کو چاند رات مبارک کے پیغامات بھیجے اور خوشی کا اظہار کیا۔

قاسم علی نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے تمام دوستوں کو چاند رات مبارک کا پیغام بھیجا اور تمام لوگوں کو دعائیں دیں۔



محمد فراز نے ٹوئٹر پر چاند رات مبارک کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر سے بڑا کوئی تہوار نہیں تمام لوگوں کو چاند رات مبارک ہو۔

https://twitter.com/ibneHasan4/status/750373611781914626

سارا نوید نے چاند رات کی خوشی کا شعر کی صورت میں اظہار کرتے ہوئے تمام لوگوں کو چاند کی مبارک باد دی۔



اپنی ٹوئٹ میں صائمہ انجم نے چاند رات کی مبارک باد دی جس پر ان کے ایک دوست نے انہیں چاند رات کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیے جو مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/Khawar___/status/750377109579784192

نبیل خان نے چاند رات کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔

https://twitter.com/hyp3rfr3ak/status/750372105225641984

پاکستان میں اب تک کا ٹاپ ٹرینڈ: