ملیر بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ایس آئی یو

موبائل فون ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا،تفصیلات میڈ یا کوبتائینگے،فاروق اعوان.


Staff Reporter November 28, 2012
موبائل فون ڈیوائس کے ذریعے دھماکا کیا گیا تھا،تفصیلات میڈ یا کوبتائینگے،فاروق اعوان. فوٹو : ایکسپریس / فائل

ملیر بم دھماکے کے جائے وقوع سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ملزمان کی شناخت کی جا سکے جبکہ ایساکوئی بھی عینی شاہد نہیں ملا جس نے بلاکوں کے تھلے میں کسی مشتبہ شخص کو کوئی چیز رکھتے دیکھا ۔

یہ بات سعود آباد تھانے کے انویسٹی گیشن افسر نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی جبکہ سر براہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ایس آئی یوکا کہنا ہے کہ تحقیقات میںاہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، پولیس نے بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی، ایکسپلوز ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا تھا ،سعود آباد تھانے کے انویسٹی گیشن افسرکرم خان لاشاری نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر محبت نگر بم دھماکے میں جائے وقوع سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے ملزمان کی شناخت کی جا سکے جبکہ ایساکوئی بھی عینی شاہد نہیں ملا۔

جس نے بلاکوں کے تھلے میں کسی مشتبہ شخص کوکوئی چیز رکھتے دیکھا ہواوراس ہی وجہ سے ملوث ملزمان کے خاکے بھی تیار نہیں کیے جا سکے، اسپیشل انویسٹی گیش یونٹ کے سر براہ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہناہے کہ محبت نگر میں دھماکے میں استعمال ہونیوالاگزشتہ دنوں قصبہ کالونی سے ملنے والے بم سے مماثلت رکھتا ہے،تحقیقات میں پیش رفت نہیں بلکہ اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے جلد میڈ یا کو آگاہ کیا جائیگا۔