- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ رانی مکھر جی کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فنی کیرئیر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کی بدولت خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ نے کئی سال تک فلم نگری پر راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی جس میں ’’ کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘ ، ’’ساتھیا‘‘، ’’چلتے چلتے‘‘ شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کے بالی ووڈ اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے 2009 میں بڑے پردے کے علاوہ چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی اور رئیلٹی شو میں جج کے فرائض کے علاوہ کئی دستاویزی فلموں میں بھی کردار ادا کیا جب کہ 2011 میں مشہور بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن اداکارہ چھوٹی اسکرین پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورجلد ہی چھوٹی اسکرین سے غائب ہوگئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں شاہ رخ کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے کرش کو پہچاننا ناممکن
اداکارہ رانی مکھر جی نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد فلم نگری کے نامور پروڈیوسرآدتیاچوپڑا سے 2014 میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے فلم نگری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں فلمی شخصیات کے گھر ننھی پری کی آمد بھی ہوئی ہے جس کے بعد سے ہی تقریبات میں جانے سے گریزاں تھیں تاہم گزشتہ دنوں پیرس سے واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں ماضی کی خوبرو اداکارہ کو پہنچاننا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔