فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں شاہ رخ کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے کرش کو پہچاننا ناممکن

ویب ڈیسک  اتوار 3 جولائی 2016
 جبران خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں کنگ خان کے بیٹے’’کرش‘‘  کا کردار ادا کیاتھا فوٹو:فائل

جبران خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں کنگ خان کے بیٹے’’کرش‘‘ کا کردار ادا کیاتھا فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں شاہ رخ کان کے بیٹے’’کرش‘‘ اور ’’رشتے‘‘ فلم میں انیل کپور کے بیٹے’’کرن‘‘ کا  کردار ادا کرنے والاننھا اداکار جبران خان اب جوان ہوکر  فلم نگری میں قسمت آزمائی کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ’’فنا‘‘ میں عامر خان  کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے بچے کواب پہچاننا ناممکن

بالی ووڈ کے ننھے اداکار جبران خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں  شاہ رخ خان کے بیٹے’’کرش‘‘  کا کردار ادا کیا اور اپنی جذباتی اداکاری سے نہ صرف شہرت پائی بلکہ سب کو رونے پر مجبوربھی  کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ ’’کم کم‘‘ کا 4 سال بعد انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ

جبران خان نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’رشتے‘‘ میں انیل کپور کے بیٹے ’’کرن‘‘ کا کردار ادا کرکے ایک بار پھر اپنی اداکاری سے سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا،جس کے بعد ننھے اداکار نے کئی فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ فلم نگری کا یہ ننھا اداکار اب  23 سال کا نوجوان بن چکا ہے   جسے پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ۔

23 سالہ جبران خان تعلیم کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہے اور آج کل  مکس مارشل آرٹ اورکارتھک کی تربیت حاصل کررہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ تنوشری نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دینے کے بعد نیا روپ اختیار کرلیا

جبران خان نے کئی فلموں کے آڈیشن دیئے ہیں جس کے بعد جلد ہی کسی فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔